(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ہونے والے فیسٹولز میں مقامی فنکاروں کو نظر انداز کرنے کے خلاف مقامی فنکاروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مکان باغ چوک میں احتجاج کرنے والے فنکاروں میں ضیاء الدین یوسف زئی، شاہد خان اور دیگر نے الزام لگایا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے منعقدہ فیسٹولز میں باہر سے فنکاروں کو بلایا جاتا ہے۔ان کو بھاری معاوضے دئے جاتے ہیں اورمقامی فنکاروں کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گبین جبہ فیسٹول میں بھی جاکر احتجاج کریں گے اور اس کے بعد بڑے احتجاج کی کال دیں گے جس میں سوات کے تمام فنکار شرکت کریں گے۔
Swat
