(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دوسرے روز بھی بارش سے سردی لوٹ آئی۔ لوگوں نے دوبارہ گرم کپڑے پہنانا اور گیس چولہوں کا استعمال شروع کردیا۔ جمعہ کو دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بالائی علاقوں میں بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کو بھی بارش ہونے اور سرد موسم رہنے کا امکان ہے۔
Swat
