Swat

سوات،تھانوں میں عوام کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے کے لیے کیمرے تقسیم

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات کے 14 پولیس تھانوں میں آنے والے عوام سے خوش اسلوبی سے پیش آنے کے لئے پولیس اہلکاروں میں کیمرے تقسیم کئے گئے۔ پولیس پریس ریلیز کے مطا بق ڈی پی اُو شفیع اللہ گنڈا پور نے یہ کیمرے اہلکاروں میں تقسیم کئے۔ تھانے میں جانے والے لوگوں نے اگر شکایت کی، تو ان کیمروں کے فوٹیج سے شکایات کے نوٹس لئے جائیں گے۔ ڈی پی او نے عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات پولیس عوام الناس کی مدد کے لئے ہر دم کوشاں ہے۔ سوات پولیس کی طرف سے تھانوں میں آنے والے سائلین کو ہر قسم مدد فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے مدد گار پولیس کے جوانوں سے تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ عزت واحترام سے پیش آنے اور لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ کہا کہ قانونی مدد کے طلب گار افراد کو فوری قانونی معاونت فراہم کرنے سمیت ان کے مسائل بر وقت حل کئے جائیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔