(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختونخوا نگران کابینہ کے 17 وزرا کو 62 سرکاری گاڑیاں فراہم کرنا اس غریب اور مقروض صوبے کے عوام کے ساتھ ظلم اور بد ترین خیانت ہے۔ نگران کابینہ عوام کے منتخب کردہ لوگ نہیں۔ وہ تین مہینوں کے لئے عبوری انتظا م چلانے کے لئے مقرر کئے گئے ہیں۔ ان کامحدود مینڈیٹ ہے۔ان کویہ حق نہیں کہ وہ اپنے محدود اختیارات سے تجاوز کرکے عیاشی کریں۔ ملک معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے ضلعی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا۔
Swat
