Swat

ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا چوکی بہار کا سرپرائز دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے چوکی بہار کا سرپرائز دورہ کیا۔ سوات پولیس کے بیان کے مطابق دورے کے دوران ڈی پی او سوات نے چوکی کے تمام چیک پوائنٹس کے اطراف میں سیکورٹی صورتحال اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور سیکورٹی انتظامات کے تناظر میں مناسب ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر، مشکوک اور اجنبی افراد کی نقل وحرکت پر کڑی نظررکھیں۔ انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو اپنے تحفظ کی خاطر بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا لازمی استعمال کرتے ہوئے اپنی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت چوکنا رہتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ فرائضِ منصبی، ایمان داری اور جانفشانی سے سرانجام دینے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔