(باخبر سوات ڈاٹ کام) مرغزار میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے۔گرفتار ملزمان کو نشانِ عبرت بنانے کیلئے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔انتظامیہ فوری طور پر فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے۔ انصاف کی عدم فراہمی کی وجہ سے ملک بھر میں قتل وغارت کے اندوہناک واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ آئے روز پورے صوبے اور خصوصاً سوا ت میں کوئی نہ کوئی اندھے قتل کا نشانہ بن جاتاہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے ضلعی دفتر سے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔
Swat
