Swat

ڈی پی اُو سوات کا روزانہ کی بنیاد پر اوپن کورٹ کا اہتمام

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور روزانہ کی بنیاد پر دفتر داخل ہوتے ہی اوپن کورٹ میں چلے جاتے ہیں اور سائلین کی درخواستوں کو سن کر فوری طور پر متعلقہ افسران کو حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی اُو سوات کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔ مظلوموں کے ساتھ ظلم برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔ سب کے ساتھ یکساں برتاو کرنا ہمارا نصب العین ہے۔ انصاف کی فراہمی میں سائلین کو کسی قسم کی رکاوٹ یا تکلیف برداشت نہیں کی جائیگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔