Swat

عید کے دوسرے دن سے سیاحوں نے سوات کا رُخ کرلیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں عید کے دوسرے دن سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے سوات کا رُخ کرلیا اور تاحال یہ سلسلہ جاری ہے۔ سوات کے داخلی راستوں پر پولیس اہلکار سیاحوں کا مشروبات سے تواضع کر رہے ہیں۔ تمام سیاحوں کو پانی اور مختلف مشروبات دیئے جارہے ہیں۔ سوات پولیس کے ڈی پی اُو شفیع اللہ گنڈا پور نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی سیاحوں کی گاڑی کو چالان نہ کریں۔ سوات کے مختلف سیاحتی مقامات مرغزار، فضاگٹ، ملم جبہ، میاندم، گبین جبہ، مدین، بحرین، کالام، شاہی باغ اور دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں سیاح موجود ہیں۔ اب بھی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔