(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ بار روم سوات میں گذشتہ روز سی ٹی ڈی تھانہ کبل پر دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر ایک تعزیتی ریفرنس زیرِ صدارت صدر سعید خان منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ بار سوات کے وکلا سمیت ڈسٹرکٹ جوڈیشری سوات کے وکلا بھی شریک ہوئے۔ ریفرنس میں شہدا کی مغفرت کیلئے اجتماعی دعا کی گئی اور واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ریفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور عوام کے سامنے اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔ ڈسٹرکٹ بار سوات کے وکلا، سوات میں امن کی خاطر عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
Swat
