Swat

کالا کوٹ، شوہر کا طبعی موت مرنے کا ڈراما رچانے والی بیوی کا پردہ چاک

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ راگستون، کالا کوٹ میں ایک شخص کا طبعی موت مرنا قتل ثابت ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کی اہلیہ اور اس کے آشنا کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ اُو تھانہ کالا کوٹ بخت اللہ کے مطابق گذشتہ روز شیر علی ولد دلبر کی ہارٹ اٹیک سے موت کی اطلاع ملی، جو مشکوک تھی۔ پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جس میں اس کی موت زہریلی شے پینے سے ہوئی۔ پولیس نے مقتول کی اہلیہ کو گرفتار کیا، تو اس نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے آشنا محمد ولد شمس الرحمان کے ساتھ مل کر زہریلی چیز مشروب میں پلائی جس سے شیر علی کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے خاتون اور اس کے آشنا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔