(باخبر سوات ڈاٹ کام) مذہبی اُمور حکومتِ پاکستان ڈائریکٹریٹ حج پشاور کی طرف سے سوات ضلعی انتظامیہ، خپل کور فاؤنڈیشن اور سوات سکاؤٹس اوپن گروپ کے زیرِ انتظام ضلع سوات کے عازمین مرد و خواتین کے لیے دو روزہ تربیتی پروگرام خپل کورماڈل سکول اینڈ کالج مینگورہ میں جاری ہے۔ پہلے روز تربیتی پروگرام میں 500 عازمین مرد و خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام میں مردوں کیلئے علاحدہ اور زنانہ عازمین حج کیلئے علاحدہ علیحدہ ہالوں میں تربیت کا انتظام کیا گیا تھا۔ مردوں اور زنانہ عازمینِ حج کی تربیت 4 حصوں پر مشتمل تھی۔ انتظامی امور کی تربیت الحاج محمدعلی ماسٹر ٹرینر حج ڈائریکٹر خپل کور فاؤنڈیشن نے دی۔
Swat
