Swat

آر جے نامی فراڈی گروپ نے اہلِ سوات کو اربوں کا چونا لگا دیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ایک بار پھر لوگوں کو ماموں بنادیا گیا۔ ہزاروں لوگوں سے فراڈیے اربوں روپے لے کر فرار ہوگئے۔ کچھ سال پہلے ”آر جے گروپ“ کے نام سے پنجاب سے کچھ لوگوں نے آکر کاروبار کے نام پر دفتر کھول دیا۔ پھرکاروبار ہی کے نام پر لوگوں سے رقم لے کر ان کو ماہانہ منافع دیا کرتے۔ منافع کا سن کر باقی لوگوں نے بھی ان کے ساتھ رقم دینے اور جمع کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ باثوق ذرائع کے مطابق چند روز قبل تک سوات کے لوگ اس گروپ کے ساتھ 7 ارب روپے کاروبار کے لئے جمع کرچکے تھے۔ دو سال تک یہ فراڈی کمپنی لوگوں کو ماہانہ منافع دیتی تھی۔گذشتہ روز کمپنی کے فراڈیے تمام رقم سوات سے منتقل کرکے فرار ہوگئے اور ان کے دفاتر اب بند ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس گروپ کے پیج بھی بند ہوگئے ہیں۔ اب اس کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ اس گروپ میں سرمایہ کاری کرنے والے چند افراد نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر ایف آئی اے سے مطالبہ کیا کہ وہ اس گروہ کے ارکان کو گرفتار کرکے ان سے ہماری رقم واپس دلوادیں۔اس سے پہلے ”مضاربہ“ کے نام پر ایک مذہبی گروہ بھی سوات کے لوگوں سے اربوں روپے لے کر فرار ہوئے تھے جس کے بعد ”بیٹری گروپ“ اور پھر ”میڈیسن گروپ“ کے نام سے بھی اربوں روپے لوگوں سے لیکر فرار ہوچکے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔