Swat

سیلاب میں بہ جانے والی سڑک پر اہلِ کالام نے چندہ کرکے کام شروع کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام میں حالیہ سیلاب میں خراب ہونے والی چند کلومیٹر سڑک حکومت کی یقین دہانیوں کے باوجود بھی تعمیر نہ ہوسکی، جس کے بعد اہل علاقہ نے چندہ جمع کرکے سڑک پر تعمیراتی کام شروع کردیا۔ کالام ہوٹلز ایسوسی ایشن، کالام کے نوجوانوں اور اہلِ علاقہ نے چندہ جمع کرکے مشینری کرایہ پر حاصل کی اور روڈ پر تعمیراتی کام شروع کردیا۔ کالام ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالودود نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ روڈ کی تعمیراتی کام میں مشینری کے علاوہ اہلِ علاقہ رضاکارانہ کام بھی کر رہے ہیں، تاکہ کالام جانے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی عہدیداروں کی بار بار یقین دہانی کے باوجود ایک سال بعد بھی روڈ پر تعمیراتی کام کا آغاز نہ ہوسکا جس کے بعد لوگوں نے از خود روڈ کی تعمیر کا کام شروع کردیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔