(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دوسرے روز تحریک انصاف کے کارکنوں نے نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ڈویژنل صدر، ضلعی صدر سمیت تمام عہدیدار احتجاج سے غائب تھے اور نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے۔ پولیس نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی، تحصیل چیئرمین سعید خان اور سابق ایم این اے مراد سعید کے ایڈوائزر خورشید خان کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔ سوات پولیس نے تحریک انصاف کے کل 16 عہدیداروں کو گرفتار کیا اور سابق ممبران اسمبلی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Swat
