(باخبر سوات ڈاٹ کام) کبل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھوکا دہی اور فراڈ کے ذریعے دکان داروں کو لوٹنے والے گینگ جو کہ مختلف طریقوں سے دکانداروں کے ساتھ فراڈ کرنے میں مصروف تھے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر گرفتار کر لیا۔ ان میں ملزمہ مسماۃ (س) سمیت ملزمان یوسف خان ولد رسول خان، محمد سلیم ولد محمد علی اور محمد سلیم ساکن کراچی حال اسلام آباد شامل ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے موٹر کار سمیت مبلغ 65 ہزار روپے برآمد کر لیے ہیں۔
Swat
