(باخبر سوات ڈاٹ کام) گذشتہ روز ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اورنگزیب کی زیرِ صدرات سٹی امپروومنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں منصوبے کے حکام اور ٹیکنیکل سٹاف نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران گریوٹی سکیم صاف پانی کی فراہمی منصوبے کے حوالے سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اورنگزیب کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو اورنگرزیب نے تمام آفیسر، حکام اور کنٹریکٹر کو فوری طور پر عملی کام شروع کرنے کی احکامات جاری کئے اور سختی سے ان کو بتایا کہ جہاں پر مسئلے نہیں، وہاں فوری طور پر کام کا آغاز کیا جائے۔ کیونکہ یہ منصوبہ مینگورہ شہر کے مکینوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 27 ارب روپے کی لاگت سے اس منصوبے سے مینگورہ شہر کے عوام کو گھر گھر صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
Swat
