Swat

مجھے میری قبضہ شدہ جائیداد میں حصہ دلایا جائے، محمد قیوم خان

(باخبرسوات ڈاٹ کام)کوٹنئی کے محمد رحمان عرف سید نواب ولد محمد قیوم خان نے خوازہ خیلہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے چار بھائی ہیں جو میرے والد مرحوم محمد قیوم خان کی جائیداد پر قابض ہیں۔ انھوں نے مجھے جائیداد سے زبردستی محروم رکھا ہے۔ میں اپنے گھر اور جائیداد کے ہوتے ہوئے کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر ہوں۔ میرے بھائی اور ان کے بچے ہماری جائیداد پر عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ میں اور میرے بچے بھوک و افلاس اور ذلت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ میرے بھائیوں کے ساتھ عدالت میں کیس چل رہا ہے۔ وہ الزام لگا کر کہتے ہیں کہ والد نے مجھے عاق کیا تھا، جو سراسر جھوٹ ہے۔ سول انتظامیہ کوکئی مختلف درخواستیں وراثت کے لیے جمع کی ہیں، لیکن تاحال مسئلہ حل نہیں ہوا۔ میرے والد نے کچھ حصہئ اراضی مجھے دیا تھا جس پر میں نے اپنے بچوں کے سر چھپانے کیلئے گھر تعمیر کرنا شروع کیا۔ اس پر بھی کام زبردستی بندکیا ہے۔ زمین پر آڑو کا باغ ہے، اس کو بھی زبردستی فروخت کیا ہے۔ ہر موقع پر مجھ سے لڑتے جھگڑتے ہیں۔ مجھ پر تشدد کرتے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ ان کی داد رسی کی جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔