(باخبر سوات ڈاٹ کام)9 مئی کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف سوات کے قائدین کے کارکنوں کے نام وٹس ایپ پر جاری کی گئی ویڈیو سو شل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی ویڈیو میں اپنے حلقہ کے لوگوں کو مخاطب کرکے کہہ رہے ہیں کہ علاقہ غالیگے سے گلی گرام تک کے ان کے کارکن کچہری(فوج کے دفاتر) کی طرف روانہ ہوجائیں۔ بریکوٹ اور دیگر علاقوں کے لوگ چکدرہ انٹر چینج پہنچ جائیں اور شدید احتجاج کریں۔ ڈاکٹر امجد کے بھانجے اور تحصیل چیئر مین بریکوٹ کاشف سوات موٹروے چکدرہ انٹر چینج سے ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ ہم پہنچ گئے ہیں اور باقی کارکن بھی یہاں پہنچ جائیں۔ تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر اور سابق ایم پی اے فضل حکیم خان یوسف زئی ویڈیو میں فورسز کے ایک اعلیٰ سربراہ کو للکار کر کہہ رہے ہیں کہ یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں۔ نہ ہی تم کو یہ ملک میراث میں ملا ہے۔ تم نوکر ہو اور نوکر ہی رہو۔ تحریک انصاف سوات کے صدر اور سابق ایم این اے سلیم الرحمان ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ تم لوگوں نے خان صاحب کو گرفتار کیا ہے۔ ہم اس پاکستان کو آگ لگا دیں گے۔ ہم تمہارے آنے والی نسلوں کو بھی نہیں چو ڑیں گے اور ان کو بھی تباہ کردیں گے۔ ان ویڈیو پیغامات کے بعد سے تحریک انصاف کے یہ تمام رہنما غائب ہیں۔
Swat
