(باخبر سوات ڈاٹ کام)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں بار اور بنچ نے ہمیشہ مشترکہ جدو جہد کی، جیلوں کی صورتحال پرتوجہ نہیں دی گئی، وہاں زیادہ مسائل ہوتے ہیں، جیلوں میں قید افراد وکلا کی عدم دستیابی کی شکایتیں کرتے ہیں۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن مینگورہ بنچ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلا کی ڈیمانڈ پر ہی دیر تک عدالتیں لگی رہتی ہیں۔ جج غیر جانبدار ہوتے ہیں۔ ان کی کوئی جانبداری نہیں ہوتی۔ ہم طلاق اور خلع کے حق میں نہیں۔ ججز کو خاندان جوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ خاندان جوڑنا ہی ہمارے لئے خوشی کا باعث ہوتا ہے۔ جج اور وکلا سائلین سے خندہ پیشانی سے پیش آئے۔بہت جلد مینگورہ بنچ میں تیسرے جج کو تعینات کیا جائے گا۔
