(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس چھوٹ کے خلاف ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کا مطالبہ دس سال کا تھا، ایک سا ل کا نہیں۔ٹیکس چھوٹ میں ایک سال کی توسیع کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ اس کے خلاف ملاکنڈ ڈویژن میں بھرپور تحریک چلائیں گے۔ ٹیکس چھوٹ میں ایک سال کی توسیع آئین کی خلاف ورزی اور موجودہ اتحادی حکومت میں شامل مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کی ملاکنڈ کے عوام کے ساتھ ظلم،زیادتی اور دشمنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے ضلعی دفتر سے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔
Swat
