Swat

اَپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کالام میں سب آفس کا افتتاح

(باخبر سوات ڈاٹ کام) اَپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کالام میں سب آفس کا افتتاح کردیا گیا۔ دفتر کا افتتاح مشیر سیاحت وآرکیالوجی ظفر محمود اور نگران صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ نے ڈی جی اَپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی آصف شہاب کے ہمراہ کیا۔ آفس کے افتتاح کے موقع پر ڈی جی آصف شہاب نے مشیر سیاحت و آرکیالوجی اور نگران صوبائی وزیر مواصلات کو آفس کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ حکام نے آفس کے مختلف سیکشنوں کا دورہ کیا اور اَپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فراہم کی گئی بھاری مشنری کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرمشیر سیاحت و آرکیالوجی ظفر محمود، نگران صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ اور ڈائریکٹر جنرل آصف شہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالام میں سب آفس کے قیام کا مقصد مقامی سطح پر سیاحوں کو درپیش مشکلات کو فوری حل کرکے سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔