Swat

ڈی پی اُو دفتر کے قریب سے نامعلوم افراد کے ہاتھوں نوجوان اِغوا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات کے دفتر کے قریب سے نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان کو اِغوا کرلیا۔ مینگورہ بازار سے بھی مسلح افراد نے ایک لڑکے کو اِغوا کرلیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد ڈی پی اُو دفتر واقع گل کدہ میں داخل ہوکر مین روڈ پر دکان میں بیٹھے ایک نوجوان ابراہیم ولد فیض الحق کا منہ ڈھانپ کر اس کو گاڑی میں بٹھا کر ڈی پی او کے دفتر کے سامنے سے گزرتے ہوئے اِغوا کر لیتے ہیں۔ مینگورہ کے کتیڑہ بازار میں ایک درزی کی دکان میں کام کرنے والے بلال خان ولد عنایت اللہ کو بھی نامعلوم مسلح افراد نے اِغوا کرلیا۔ سیدو شریف اور مینگورہ پولیس دونوں واقعات سے لاعلمی کا اظہار کر رہی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔