Swat

مٹہ،پک اَپ حادثہ میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، تین زخمی

(باخبرسوات ڈاٹ کام)تحصیل مٹہ کے علاقہ نوخارہ میں پک اَپ کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے حادثہ میں مسماۃ تاج محل زوجہ امین گل اور جمعہ گل ولد نور جمال کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں