ؓ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سابق وزیر اعلی اور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین امیدوار برائے پی کے 10 اور این اے 4 محمود خان نے کہا ہے کہ مخالفین میری کارکردگی سے اتنے خوف زدہ ہیں کہ اب وہ پروپیگنڈوں پر اُتر آئے ہیں،لیکن جو کام میں نے کئے ہیں، وہ تاریخ میں کسی نے بھی نہیں کئے ہوں گے۔ آج سوات میں چار یونیورسٹیاں، دو میڈیکل کالج، درجنوں اسکول اور کالج سمیت اسپتالوں کی اَپ گریڈیشن اور سڑکوں کا جال بچھانے کے پیچھے میری محنت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خریڑئی مٹہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انور زمان ایڈوکیٹ کی قیادت میں پیپلز پارٹی سے بڑی تعداد میں عوام مستعفی ہوکر پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین میں شامل ہوگئے۔
Swat
