(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے لائیوسٹاک، فشریز اور کوآپریٹو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ میں تائیکوانڈو کے عالمی مقابلوں میں گلولڈ میڈل جیتنے پر ہمیں اور اہلِ سوات کو عامر خان پر فخر ہے۔ عامر خان نے تھائی لینڈ میں پاکستان اور خصوصاً خیبر پختونخوا کے پختونوں کا نام روشن کیا ہے۔ اسلئے عامر خان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائیگی اور صوبائی حکومت کی جانب سے ہر قسم کا تعاون کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ میں بحیثیت صوبائی وزیر یہاں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر عامر خان سے ملاقات کیلئے آیا ہوں اور جلد وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے عامر خان کی ملاقات کی جائیگی۔
Swat
