(باخبر سوات ڈاٹ کام)مٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف اور پولیس سے اظہارِ یکجہتی کے لئے سوات اولسی پاسون کی جانب سے امن مارچ کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پاسون، سمبٹ پولیس چوکی کے سامنے خوازہ خیلہ چوک میں کیا گیا، جہاں چند دن قبل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار مشتاق شہید ہوا تھا۔ امن مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم سوات میں کسی دہشت گرد یا بد امنی کو برداشت نہیں کریں گے اور اپنے علاقہ میں ہر قیمت پر امن قائم رکھیں گے۔ اگر کسی نے سوات کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی، تو عوام پولیس سے مل کر ان کا مقابلہ کریں گے۔ مقررین نے کہا کہ ریاست یاد رکھے کہ یہ 2008ء نہیں،2024ہے۔ اب عوام اس کھیل سے واقف ہو چکے ہیں۔ مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ جہاں پر بھی دہشت گرد نظر آئیں، عوام ہی ان کو گولی ماردیا کریں۔ امن مارچ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی، جنہوں نے امن کے لئے نعرہ بازی کی۔
Swat
