Swat

تعلیم ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، فضل حکیم خان یوسفزئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیوسٹاک، فشریز و کوآپریٹو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ تعلیم موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ طلبہ کو سکولوں میں بہترین اور سازگار ماحول فراہم کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی دن رات کی کوششوں کی وجہ سے سرکاری تعلیمی اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا اور سرکاری تعلیمی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کیا ہے، جس کی مثال خود عوام کی نظروں کے سامنے ہے۔ اس موقع پر سوات بورڈ کے میٹرک اور ایف اے، ایف ایس سی کے سال 2022-23ء میں گولڈ اور سیلور میڈل جیتنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار فضل حکیم خان یوسفزئی نے سوات تعلیمی بورڈ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک سوات اختر خان ایڈوکیٹ، چیئرمین سوات بورڈ تسبیح اللہ، سیکرٹری عمر حسین خان اور مختلف سکولوں کے اساتذہ سمیت طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں