Swat

ایگریکلچر یونیورسٹی سوات، مٹی کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)دنیا بھر میں ہر سال 5 دسمبر کو مٹی کا عالمی دِن منایا جاتا ہے۔ یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات کے شعبہئ ترابیات نے زمین کی دیکھ بھال: پیمائش، نگرانی اور انتظام کے موضوع پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان تھے۔ سیمینار میں تمام فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان (چیئرمین شعبہ ترابیات سوات یونیورسٹی) اور ڈاکٹر روشن علی (ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ سوات) نے مٹی کے عالمی دن کے موقع کی مناسبت پر سیر حاصل گفتگو کی اور مٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آخر میں، پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان (وائس چانسلر) نے تعلیمی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر شعبہئ ترابیات کے کردار کو سراہا اور زمین اور پانی کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور مٹی کے عالمی دن کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں