Swat

واسا کا سہ روزہ خصوصی صفائی آپریشن مکمل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈبلیو ایس ایس سی سوات کا سہ روزہ خصوصی صفائی آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ ڈبلیو ایس ایس سی سوات کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر شروع کیا گیا خصوصی صفائی آپریشن بھرپور طریقے سے مکمل کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران مینگورہ شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں جانوروں کی آلائشیں موثر انداز میں اٹھا کر تلف کی گئیں۔ ڈبلیو ایس یس سی سوات کے ترجمان کے مطابق آلائشوں کی محفوظ تلفی کے لیے ایک مرکزی ڈمپنگ سائٹ کے ساتھ ساتھ چار دیگر مقامات پر گڑھے کھودے گئے ہیں۔ اب تک 2000 ٹن سے زائد آلائشیں اکٹھی کر کے محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائی جا چکی ہیں۔ ڈبلیو ایس ایس سی کی ٹیمیں دن اور رات دیر تک صفائی کے عمل میں مصروف رہیں، تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے۔اس خصوصی صفائی آپریشن میں 600 سے زائد صفائی اہلکار اور 100 سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں شامل تھیں۔اس خصوصی صفائی آپریشن کی نگرانی ڈبلیوایس ایس ایس سی سوات کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر تنویر الرحمان نے خود کی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں