Swat

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر تقاریر مقابلے کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبرپختونخوا پولیس ہر سال 4 اگست کو “یومِ شہدائے پولیس” نہایت عقیدت، احترام اور جذبے کے ساتھ مناتی ہے۔ اسی سلسلے میں سال 2025ء کی تقریبات کے پیش نظر ضلع سوات میں ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر ایک شاندار تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس جوانوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ مقابلے میں ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع کے تھانوں اور شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنی تقریری صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے “شہداء کی لازوال قربانیاں”، “امن کی قیمت”، “پولیس کی خدمات” اور “قوم کی سلامتی میں پولیس کا کردار” جیسے اہم اور جذباتی موضوعات پر دل کو چھو لینے والی تقاریر پیش کیں۔ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ، شیر اکبر نے مقابلے کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریجن کی سطح پر اس مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو صوبائی سطح پر پشاور میں ہونے والے یومِ شہداء کے مرکزی پروگرام میں شرکت کا موقع دیا جائے گا، جہاں وہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا، جناب ذوالفقار حمید اور دیگر اعلیٰ افسران کے روبرو اپنے خیالات کا اظہار کرسکیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔