(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ قلاگے، ٹانگ بنڑ میں پک اپ کھائی میں گرنے سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ڈرائیور ہارون سے گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے گاڑی سے نعش نکال کر رشتہ داروں کے حوالے کیا۔
