Swat

سیدو شریف، منشیات بحالی کے سرکاری ہسپتال میں مریض کی خودکشی، دیگر مریض فرار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)محکمہ سوشل ویلفیئر کے سیدو شریف میں واقع منشیات کے عادی افراد کے بحالی کے سرکاری ہسپتال میں ایک مریض نے خود کشی کرلی۔ ہسپتال میں داخل باقی منشیات کے عادی افراد فرار ہوگئے۔سیدو شریف کے علاقہ کوہستان گٹ میں یہ سرکاری ہسپتال ایک نجی عمارت میں تھا۔ جمعرات کی سہ پہر اس ہسپتال میں منشیات کے عادی مریض نیاز احمد ولد گل رحمت ساکن بلکانئ ضلع شانگلہ نے مبینہ طور پر خود کشی کی، جس کے بعد ہسپتال میں ہنگامہ آرائی شروع ہوئی۔ وہاں موجود 56 منشیات کے عادی مریض دروازہ توڑ کر فرار ہوگئے۔ اس سلسلے میں محکمہ کے انچارج جمال شاہ سے ان کا موقف جاننے کے لئے فون کیا گیا، لیکن ان کا فون مسلسل بند آرہا تھا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں