Swat

سانحہ کبل، شہید ڈاکٹر جنید کی بہن کی رخصتی موخر

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کبل خود کش حملے میں شہید ہونے والے ڈاکٹر جنید کی بہن کی رخصتی موخر ہوگئی۔ شہید ڈاکٹر جنید کے تایا نے مشرق کو بتایا کہ ڈاکٹر جنید چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ ان کی ایک بہن کی شادیبہوچکی ہے، جو اپنے شوہر کے ساتھ ڈنمارک میں مقیم ہے۔ ان کی دوسری بہن کی شادی چار اگست کو ہونی تھی۔ دھماکے کے روز دولھا کے گھر والے مہندی لیکر آئے تھے۔ ڈاکٹر جنید مہمانوں کے لئے پولیس تھانہ کبل کے قریب دکان سے چپلی کباب لینے گیا تھا کہ دھماکہ ہوا۔ ان کے مطابق شہید کے والد اور والدہ کو تین دن سے شبانہ روز خواب اور انجکشن لگائے جارہے ہیں اور ان کے والد ابھی تک فاتحہ خوانی کے لئے بھی گھر سے نہیں نکلے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔