(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ سے ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات خالد رحمان وزیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، عوامی آگاہی، حکومتی اقدامات کی مؤثر تشہیر اور محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ اور پولیس کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ نے کہا کہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ صوبائی حکومت اور عوام کے درمیان مؤثر رابطے کا اہم ذریعہ ہے۔ موجودہ دور میں عوام تک درست، بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی انتہائی ضروری ہے، تاکہ عوام کو حکومتی اقدامات، عوامی سہولیات اور دیگر اہم امور سے بروقت آگاہ رکھا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس اور محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد اور مؤثر رابطے کے فروغ، عوامی آگاہی اور پولیس کی مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
Swat
