(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ مہم کو پرامن اور باحفاظت طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سوات پولیس کے 1897 افسران اور جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ ڈیوٹی پر روانہ ہونے سے قبل متعلقہ ایس ایچ اوز کی جانب سے تمام پولیس جوانوں کو ڈیوٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات اور بریفنگ دی گئی۔ پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس ٹیموں کے ہمراہ سپیشل برانچ، ڈی ایس بی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
Swat