(باخبر سوات ڈاٹ کام)سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے بھائی سے سرکاری بنگلے کا قبضہ واپس لے لیا گیا۔ مراد سعید کے بھائی کلیم سعید نے کئی سالوں سے اپنے ذاتی گھر سے چند قدم کے فاصلے پر ٹی ایم اے میں سرکاری بنگلے پر قبضہ کیا تھا۔ انتظامیہ کی جانب سے بنگلہ خالی کرانے کے لیے بار ہا درخواستیں کی گئیں، تاہم بنگلہ خالی نہ کیے جانے پر قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اسے خالی کرا لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ متعلقہ ملازم کا ذاتی گھر بھی سرکاری بنگلے سے چند قدم کے فاصلے پر واقع ہے۔
Swat
