Swat

سوات، کمشنر ملاکنڈ ڈوییژن کا دریائے سوات کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا نے متعلقہ افسران کے ہمراہ دریائے سوات کے کنارے فضاگٹ تا سنگوٹہ کے علاقے کا اچانک دورہ کیا۔ دریا کے بیڈ اور کناروں پر ریت، بجری اور پتھر کی کھدائی کا موقع پر جائزہ لیا۔ اس دوران کمشنر ملاکنڈ نے دریا کے اندر بھاری مشینری کے ذریعے گہری کھدائی، بجری کی چھانٹی اور دریا کے قدرتی بہاؤ میں لگائے گئے بجری اور پتھروں کے بڑے ڈھیروں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ غیر محتاط کھدائی سے دریا کا قدرتی راستہ تبدیل ہونے، کناروں کی کٹائی اور سیلابی خطرات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کمشنر ملاکنڈ نے محکمہ مائنز اینڈ منرل ڈیولپمنٹ سوات کی جانب سے جاری کردہ مائنز بلاک نمبر 04 (فضاگٹ تا سنگوٹہ) کے لیز کارڈ اور متعلقہ دستاویزات بھی چیک کیں اور ہدایت کی کہ لیز کی حدود، منظور شدہ مقدار، کھدائی کی گہرائی اور مشینری کے استعمال سے متعلق شرائط کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔