(باخبر سوات ڈاٹ کام) شریف آبادخود کش دھماکا کے بعد شموزئی تا کبل روڈ اتوار کو بھی ٹریفک کے لئے بند رہی۔ شموزئی کبل روڈ کو چکدرہ سے بحرین تک غیر ملکی فنڈ سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اچھی روڈ کی وجہ سے مینگورہ سمیت سوات کے بیشتر علاقوں کو جانے والے لوگ اس پر آرام دہ سفر کرتے ہیں۔ شریف آباد حملہ کے بعد کبل روڈ بند ہونے کی وجہ سے پشاور، اسلام آباد سے آنے اور جانے والے لوگوں نے مینگورہ سے بذریعہ لنڈاکے روڈ سفر کیا۔شریف آباد دھماکا کے بعد مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے سڑکوں پر سخت چیکنگ شروع کی ہے جس کی وجہ سے عوام کو دشواری کا سامنا ہے
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
