مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ ضلع میں مختلف مقامات پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں۔ سب سے بڑی ریلی متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کی جانب سے نکالی گئی جو گرین چوک سے شروع ہوکر سہراب خان چوک پر ختم ہوئی ۔ ریلی سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم ، سوات کے امیر محمد امین ، جے یو آئی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسحاق زاہد ، ضلعی صدر قاری محمود اور جمعیت اہلحدیث کے حاجی سید رحمان نے خطاب کیا
Swat
