Swat

سیدو ہسپتال فیز ون کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، فضل حکیم

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) بارہ سوبستروں پر مشتمل سیدو ہسپتال کے پہلے فیز کے 700بستروں پر مشتمل عمارت کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے جائزہ اجلاس چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹوسیدو گروپ آف ہاسپٹلز ڈاکٹر تاج محمد خان،ایم ایس ڈاکٹر جہانگیر اور ڈی ایم ایس ملک سعد اللہ خان کے علاوہ انتظامی افسران،ایکسین سی اینڈ ڈبلیوبلڈنگ،ایکسین پیسکو سوات، متعلقہ ٹھیکیداروں اور سپلائرزنے شرکت کی۔اجلاس میں عمارت،ائرکنڈیشنڈپلانٹ،بجلی ایکسپریس لائن، سٹاف کی بھرتی اور بجٹ کی صورت حال پر تفصیلی غور و خوص کیا۔ چیئرمین ڈیڈک نے ہدایت کی کہ سیدو اور سنٹرل ہسپتال پر مریضوں کے سخت دباؤ کے پیش نظر فیز ون کی بر وقت تکمیل اور 2ارب روپے کی جدید ترین مشینری کی تنصیب فوری طور پر یقینی بنائی جائے

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں