(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دو مختلف واقعات میں دو افراد نے اپنی بیویوں سمیت ایک مرد کو قتل کیا۔ برسوات کے علاقہ کالام، اوشو میں ملام سہراب نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی اہلیہ واحدہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔تحصیل چارباغ کے علاقہ اشار گھڑئی بنجوٹ میں ملزم شفیع اللہ نے اپنی بیوی مسماۃ ریاست اور ایک جوان بخت علی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Swat
