Swat

انجینئر عمر فاروق کا آرتھو پیڈک آپریشن تھیٹر کے لیے تین لاکھ کا عطیہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام )تحریک انصاف سوات کے رہنما انجینئر عمر فاروق کی جانب سے سیدو ہسپتال کے آرتھو پیڈک آپریشن تھیٹر کے لئے تین لاکھ روپے عطیہ دیا گیا۔انہوں نے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے آرتھوپیڈک آپریشن تھیٹر کی تذین و آرائش کے لئے تین لاکھ روپے عطیہ کردئیے۔چیک ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو تاج محمد خان کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر تاج محمد خان نے انجینئر عمر فاروق کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انسانیت کی خدمت کیلئے تین لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں