مینگورہ(بیورورپورٹ) خوازہ خیلہ بار ایسوسی ایشن نے گذشتہ روز خوازہ خیلہ میں پُر امن احتجاج کرنے والے نوجوانوں کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمے کے اندراج کے خلاف احتجاجی واک کیا۔ بار کے صدر نامدار خان کی قیادت میں وکلا نے بار سے شیر عالم خان چوک تک احتجاجی واک کیا۔ اس موقع پر نامدار خان نے کہا کہ پُرامن احتجاج کرنے والے نوجوانوں کے ساتھ پولیس نے دہشت گردوں جیسا سلوک کیا ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آج بدھ کو پولیس گردی کے خلاف خوازہ خیلہ کے وکلا مکمل ہڑتال کریں گے
