Swat

سرکاری سکولوں کے میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات انعامات سے محروم

(باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی حکومت کی جانب سرکاری اسکولوں کے طلبہ وطالبات کے لئے میٹرک امتحان میں پوزیشن ہولڈرزکے لئے انعامات اعلان تک محدود رہ گئے۔ سوات میں تعلیمی بورڈ کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والا سرکاری اسکول کا طالب علم 2 سال بعد بھی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے اعلان کردہ 2 لاکھ روپے سے محروم ہے۔ سوات تعلیمی بورڈ کے 2016ء کے میٹرک امتحانات میں سرکاری سکولوں کے واحد پوزیشن ہولڈرطالب علم اجمل خان سکنہ توتانوبانڈئی نے سائنس گروپ میں1014 نمبرز حاصل کرکے سوات بورڈ میں دسویں پوزیشن حاصل کی تھی جو سرکاری سکولوں کا واحد پوزیشن ہولڈر تھا۔ 27جون کو سرکاری سکولوں کے ٹاپ ٹین میں آنے والے پوزیشن ہولڈرطلبہ وطالبات کیلئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے دس لاکھ روپے کا نقد انعامات دینے کا اعلان کیا تھا لیکن دو سال گزرنے کے باوجود اجمل خان اعلان شدہ رقم سے محرو م ہے جس نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے فوری ادائیگی کی اپیل کی ہے

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں