(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں شہری دفاع کے عالمی دن کے حوالے سے مینگورہ میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اے سی بابوزئی شہاب خان تھے۔ تقریب سے خطاب میں مقررین نے شہر ی دفاع کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور تنظیم کو مضبوط اورفعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تنظیم کے لئے ضروری فنڈز اور سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ اس موقع پر رضا کاروں میں اعلیٰ کارکردگی کی اسناد بھی تقسیم کی گئیں
Swat
