Swat

ضلع سوات میں حلقہ بندیاں فردِ واحد کی مشاورت کا نتیجہ ہیں، محمد امین

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) امیرجماعت اسلامی ضلع سوات و سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ ضلع سوات میں حلقہ بندیاں ایک فرد کی مشاور ت سے کی گئی ہیں۔ انہیں مسترد کرتے ہیں۔مختلف علاقوں کے ٹکڑے کاٹ کر ایک فرد کی مرضی کے مطابق حلقہ بنانا الیکشن کمیشن قانون کی خلاف ورزی اور قبل از انتخاب دھاندلی ہے۔ ایک فرد کو راضی کرنے کے لیے ضلع بھرکی حلقہ بندیاں متاثر ہوئی ہیں۔ انہیں واپس کیا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے شریف آباد مینگورہ میں پانڑ، خواجہ آباداور گل کدہ کے عمائدین اور مشران کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کی۔اس موقع پر علاقہ مشران نے خالصتاً شہری علاقہ کو دور درازپہاڑی اور دیہی علاقے میں شامل کرنے پر سخت احتجاج کیا اورالیکشن کمیشن سے سرکل 24کو واپس شہری حلقہ پی کے 5میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

تبصرہ کریں