سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) منگلور کے علاقہ شینگرئی میں نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی۔ عبداللہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود پر پستول سے فائرنگ کی جس کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔
