Swat

فوڈ اتھارٹی کا مضرِصحت اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) فوڈ سیکورٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کا مینگورہ بازار میں مضرصحت اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤ ن، اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی نے میڈیا کو بتایاکہ انہوں نے کئی دکانداروں اور کارخانو ں کا معائنہ کیا۔ اس میں بعض بیکریوں کے مالکان کو پچیس ہزارروپے جرمانہ کیا اور کئی دکان داروں کو متنبہ کیاکہ اشیائے خور و نوش کی صفائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کاروبار کریں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ان کے اعلیٰ کوالیفائڈ اہلکار مسلسل اشیائے خور و نوش کے بارے میں آپریشن کرتے ہیں۔ دُکان داروں میں آگاہی مہم بھی چلارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں ملاوٹ شدہ دودھ، پاپڑ، چپس، پکوڑے اور دیگر مضر صحت اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔