Swat

جرگہ سسٹم تھانوں میں پختون روایات کے مطابق کام کرتا ہے، ڈی پی او سوات

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات کیپٹن (ر) واحد محمود نے کہا ہے کہ سوات میں جرگہ سسٹم پولیس تھانوں میں پختون روایات کے مطابق کام کرتے ہوئے لوگوں کے معمولی مسائل کو جرگہ کے ذریعے حل کر رہا ہے۔ اس وجہ سے دشمنیاں ختم ہورہی ہیں اور لوگوں کو عدالتی مقدمات سے نجات مل رہا ہے۔ مینگورہ میں ’’ڈی آر سی‘‘ ممبران کی تقسیم انعامات کی تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انسانوں کے درمیان صلح کروانا بڑے ثواب کا کام ہے۔ انہوں نے مصالحتی کمیٹی کے ممبران کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے قلیل عرصہ میں معمولی نوعیت کے سیکڑوں تنازعات کو حل کرکے فریقین میں صلح کرادی ۔ اس موقع پر انہوں نے بہتر کار کردگی دکھانے والے ممبران میں توصیفی اسناد تقسیم کیں

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔