سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے غیر متعلقہ افراد سے سپریم کورٹ کے حکم پر پولیس سیکورٹی مکمل طور پر واپس لے لی۔ پولیس نے اراکین اسمبلی، سابق اراکین اسمبلی، امن کمیٹی کے ممبران، صحافیوں، سرکاری افسران اور ہائی کورٹ کے سابق جج سے بھی پولیس اہلکاروں کو واپس لے کر سب کو لائن حاضر کردیا۔ اس سلسلے میں ایک ایم پی اے سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے کہا کہ ان سے سیکورٹی کے تمام پولیس اہلکاروں کو واپس لے لیا گیا ہے۔ ایم پی اے کے مطابق اس سلسلے میں انہوں نے ایک پولیس آفیسر سے رابطہ کیا جس پر پولیس آفیسر نے بتایا کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے۔ کچھ دن بعد پھر ان کو پولیس سیکورٹی فراہم کردی جائے گی۔
Swat
